کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان میں سونا مزید سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی بعد 2 لاکھ 12 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1028 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81 ہزار 842 روپے ہو گئی ہے۔