ماروتی سوزوکی نے گاڑیوں کے قیمتیں بڑھا دیں

ماروتی سوزوکی نے گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں


نئی دہلی(فارن ڈیسک) بھارت کی سب سے بڑی کار مینوفیکچرنگ کمپنی ماروتی سوزوکی نے سال کے آخر میں گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی جو یکم جنوری 2024سے لاگو ہوں گی۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لاگت کو کم کرنے اور قیمتوں میں اضافے کی تلافی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود کچھ کاروں کی خریداری پر صارفین کو قیمتوں میں اضافے کا بوجھ اٹھانا پڑ سکتا ہے،ماروتی سوزوکی کے علاوہ کچھ دیگر آٹوموبائل مینوفیکچررز کی جانب سے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن 8 فروری کو ممکن نہیں، ووٹر لسٹیں اب تک تیار نہیں ہو سکی،ذرائع الیکشن کمیشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں