اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات اور بیرسٹر امجد ملک کی پارٹی خدمات، ن لیگ کے مخلص کارکن نظر انداز کیوں؟؟؟؟؟

اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات اور بیرسٹر امجد ملک کی پارٹی خدمات، ن لیگ کے مخلص کارکن نظر انداز کیوں؟؟؟؟؟

تحریر:مرزانعیم الرحمن

بیرسٹر امجد ملک جو ایک طویل عرصہ سے مسلم لیگ ن کے ساتھ منسلک ہیں مگر ان کی خدمات کو مسلسل نظر انداز کرتے ہوئے پارٹی کے دیگر مخلص کارکنوں کی طرح ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے۔۔۔۔۔پاکستان کے مقابلے میں دیگر ترقی پذیر ممالک اور ان کے سفارت خانے اپنے شہریوں کی مکمل دیکھ بھال کرتے ہیں۔۔۔۔۔ان کے مسائل حقیقی معنوں میں حل کئے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔پاکستانی سفارت خانوں کی اکثریت میں سفارشی تعینات ہیں۔۔۔۔۔۔کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہل افراد کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔دنیا بھر کے ممالک کی جیلوں میں ہزاروں پاکستانی اپنے کردہ اور ناکردہ گناہوں کی سزا بھگت رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔اگر اوورسیز ڈیسک کا کوئی چیئرمین ہوتا تو ان سفارت خانوں کو نہ صرف متحرک کرتا بلکہ ان کی شکایات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکتا جس سے حکومت کا تشخص بھی بحال ہو جاتا۔۔۔۔۔۔اگر سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر دیکھا جائے تو ہر اوورسیز پاکستانی موجودہ اور سابقہ حکومت کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پنجاب حکومت کسی حد تک عوام کی مشکلات کا ازالہ کر رہی ہے جو مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی مشاورت کی وجہ سے ممکن ہو رہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دیار غیر میں 90 لاکھ سے بھی زائد پاکستانی تارکین وطن آباد ہیں۔۔۔۔۔ان کے بھی کوئی حقوق ہیں مگر انہیں مسلسل نظر انداز کرنے سے کسی کا بھی قد بلند نہیں ہو سکتا۔۔۔۔۔۔۔انتخابات کے موقع پر انہیں دل فریب نعروں سے اب بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔۔۔۔۔۔۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فوری طور پر چیئرمین او پی ایف کا تقرر کرنے کے علاوہ سفارت خانوں میں نااہل افراد کی تطہیر کر کے اہل افراد کو تعینات کرے اور اوورسیز پاکستانیوں کی اس التجا پر غور کرے۔۔۔۔۔۔۔۔حکومت نے ایسے بے یار و مددگار پاکستانیوں سے قومی شناخت بھی چھین لی ہے جو دیار غیر میں اسائلم کے لیے سالہا سال سے منتظر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حکومت پہلے اپنا محاسبہ کرے اور پھر ان سیاسی پناہ گزینوں کا جو ایک دن ملک کا قیمتی سرمایہ بن جاتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں