بجٹ میں آئی ٹی،سائنس اور اسپیس ٹیکنالوجی پر توجہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ٹی،سائنس اور اسپیس ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تینوں شعبوں کیلئے تقریبا ساڑھے 18 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی مشکلات کے باوجود آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زرعی اور خلائی تحقیق کیلئے18 ارب 40 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ یہ رقم گذشتہ بجٹ سے ایک ارب روپے زیادہ ہے۔ دستاویز کےمطابق ترقیاتی بجٹ میں خلائی تحقیق سمیت سائنس و ٹیکنالوجی کے 37 جبکہ وزارت آئی ٹی کے41 منصوبےشامل ہوں گے۔سمارٹ کارڈ،موبائل سمز اور چپس مقامی سطح پر بنانے کا منصوبہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

ملک میں سائبرجرائم کے تدارک کے لئے سمارٹ پولیسنگ،ڈیجیٹل سرگرمیوں کے تحفظ اور مانیٹرنگ کے منصوبوں کیلئے بھی فنڈز رکھےجا رہے ہیں۔آن لائن سیٹلائٹ امیج اور پاکستان ملٹی مشن کمیونیکشن پراجیکٹ بھی ترقیاتی بجٹ میں شامل ہے۔سائبر ایفیشنٹ پارلیمنٹ،ایک مریض ایک آئی ڈی اور ورچوئل تعلیم کےمنصوبوں کو بجٹ میں شامل کر لیاگیا۔پاکستان ڈیجیٹل اکانومی کلاوڈ ڈیٹا سنیٹر کراچی اور آئی ٹی پارک فری لانسرز ٹریننگ کیلئے بھی فنڈز مختص کرنے کی تجویزہے۔بھنگ اتھارٹی اور ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام اور معیاری زرعی بیجوں کی تیاری کے منصوبے مجوزہ پلان کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں:بجٹ میں امپورٹڈ موبوئل فون سمیت لگژری اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں