پاکستان کی وہ بڑی یونیورسٹی جس نے شہدا کے بچوں کے لئے مفت تعلیم کا اعلان کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان(ایجوکیشن رپورٹر)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے تمام سیکیورٹی اداروں کے شہدا کے بچوں کے لئے مفت تعلیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم آزاد ملک پاکستان میں جس آزادی کیساتھ پر امن اور پر سکون ماحول میں زندگیاں بسر کر رہے ہیں،اسکے پیچھے ہمارے شہیدوں کا خون شامل ہے، جنہوں نے اپنے کل کو ہمارے آج پر قربان کر دیا کیونکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق گومل یونیورسٹی میں”سلام شہدائے پاکستان سیمینار“کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں قائمقام ایس پی ایف آر پی اقبال بلوچ،سابق ضلع نائب ناظم سردار فتح اللہ خان میاں خیل،رجسٹرار گومل یونیورسٹی سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز،ڈائریکٹرز،سربراہان، انتظامی افسران،ملازمین اور طلبا کی بڑی تعدادموجود تھی۔تقریب میں تلاوت کلام پاک چیئرمین شعبہ اسلامیات ڈاکٹر قاری عبدالمجید نے جبکہ نعت رسول مقبول ﷺعروج خان اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض وسیم عباس ناطق نے ادا کئے۔ تقریب میں شہدائے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اقبال شاہ نے ملی نغمہ جبکہ عروج خان،سحر عندلیب،سیدہ کائنات بخاری،عارف بلال،آسیہ ہمایوں،دل آویز اور محمد اجمل نے انگریزی اور اردو میں تقریریں کیں۔سیمینار میں یونیورسٹی وینسم کالج کے بچوں نے انتہائی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والا ٹیبلو پیش کرکے پورے ایوان کے دل موہ لئے۔

مزید پڑھیں:ممکنہ طوفان کا خدشہ،تمام امتحانات ملتوی

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ آج کی اس تقریب کا مقصد ہماری تینوں مسلح افواج،پولیس سمیت قیام امن کیلئے کام کرنیوالے تمام سیکیورٹی اداروں کے شہدائے اور ان کی خاندانوں کو یہ باور کروانا ہے کہ ہمیں نہ ہی کبھی اپنے شہدا کو بھولتے تھے اور نہ ہی بھولیں گے اور یہی وجہ ہے کہ آج گومل یونیورسٹی میں ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے شہدائے پاک فوج و پولیس کے بچوں کیلئے مفت تعلیم کا اعلان کرتا ہوں۔وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ ایک بات کرتا ہوں کہ پاک فوج،پولیس اور قیام امن کیلئے کام کرنیوالے سیکیورٹی اداروں کی نوکری دراصل ملک سے محبت کا ایک ایسا جذبہ اورجنون ہے جس میں ان کو اپنی جانوں کی پروا نہیں ہوتی بلکہ ملک کی حفاظت،عزت و قار اور سالمیت سب سے پہلے ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:یونیورسٹیز میں امن اور روادری کا فروغ،ڈاکٹر شاہد منیر نے 34 نکاتی امن فارمولہ پیش کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں