ڈاکٹر تنویر قاسم کی یو ای ٹی کے قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر حبیب الرحمن سے ملاقات،منصب سنبھالنے پر مبارکباد

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یوای ٹی) کے پی وی سی ڈاکٹر حبیب الرحمن نے یوای ٹی کے قائمقام وائس چانسلر کا منصب سنبھال لیا،ڈائریکٹر کوار ڈینیشن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر تنویر قاسم نے نئے وائس چانسلر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور عہدہ سنبھالنے پر پھول پیش کیے اور مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:اعلی تعلیم کے لیے صوبائی حکومت تعلیمی بجٹ میں اضافہ کرے، چار روزہ وائس چانسلرز کانفرنس میں 20 وائس چانسلر ز کی متفقہ قرارداد

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈاکٹر حبیب الرحمن کی قیادت میں یوای ٹی میں میرٹ اور شفافیت کا بول بالا ہو گا۔ پی ایچ ای سی اعلی تعلیم کے لیے یونیورسٹیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گا۔ چیئرپرسن پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کی قیادت میں پی ایچ ای سی پنجاب میں اعلی تعلیم کے معیار اور تحقیق کو فروغ دینے کی پوری کوشش کررہا ہے۔ ڈاکٹر حبیب الرحمن نے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یوای ٹی کی ترقی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر یوای ٹی ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شعیب نے بھی مبارک باد دی۔ ڈاکٹر حبیب الرحمن یوای ٹی کے پرووائس چانسلر اور فیکلٹی آف سول انجینئرنگ کے ڈین کے عہدے پر فائز ہیں ۔انہوں نے وائس چانسلر منصور سرور کے چار سالہ ٹینور کے خاتمے پر قائمقام وائس چانسلر کا چارج سنبھالا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وائس چانسلر یو ای ٹی منصور سرور نے اپنی مدت ملازمت کے آخری ماہ میں 10 سلیکشن بورڈز منعقد کر ڈالے،ریکارڈ غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں