طلبہ کی جسمانی سزاوں پر پابندی عائد،محکمہ تعلیم کا خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ

کراچی (ایجوکیشن رپورٹر ) محکمہ تعلیم سندھ نے سکول میں طلبہ پر جسمانی سزا کا نوٹس لیتے ہوئے جسمانی سزاں پر پابندی عائد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور کے پرائیویٹ سکولز کے اوقات کاریکساں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیوٹ سکولز پروفیسر رفیعہ ملاح نے نجی سکولوں کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا۔نجی سکولوں کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق سزاوں کے حوالے سے والدین کی لاتعداد شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ میں جسمانی سزا پر پابندی کی شرط ہو گی،طلبہ کو جسمانی سزا دی گئی تو سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کی شامت آ گئی،رپورٹ طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں