ویٹرنری یونیورسٹی کا پنجاب ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مفاہمتی یاداشت کا اہم معا ہدہ طے پا گیا

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور نے پنجاب ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ پنجاب کے ہا ئیر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز کی لیڈر شپ،سینئر مینجمنٹ،سٹاف،فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کروانے کے لیئے ٹریننگ رومز،رہا ئش اور سپورٹس سروسز فراہم کرنے سے متعلقہ مفاہمتی یاداشت کے معا ہدے پر دستخط کر دیئے،یاداشت پر دستخط ویٹرنری یونیورسٹی سے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد اور چیئر پرسن پنجاب ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے منعقدہ تقریب میں کئے جبکہ یونیورسٹی کے سینئر فیکلٹی ممبران اور پنجاب ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن سے آفیشلز کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:طلبہ کی جسمانی سزاوں پر پابندی عائد،محکمہ تعلیم کا خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا فیصلہ
تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے پرو فیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا کہ دور حاضر میں اساتذہ کو ٹیچنگ سے متعلقہ تیکنیکس اور طریقہ کار سے روشناس کروانے کے لیئے تربیتی ٹریننگ کا انعقاد انتہائی ضروری ہے،ویٹرنری یونیورسٹی اور پنجاب ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان اشتراک دو طرفہ تعاون کو بڑھانے،ایک دوسرے کے وسا ئل سے مستفید ہونے اور نئے تجربات سیکھنے کے لیئے بڑ ا سود مند ثا بت ہو گا نیز ویٹرنری یونیورسٹی کی لیڈر شپ کے کردار و کا وشوں کو سرا ہا۔ پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد نے کپیسٹی بلڈنگ ٹریننگ کا انعقاد کروانے کے لیئے ویٹرنری یونیورسٹی کا انتخاب کرنے پر چیئر پرسن پنجاب ہا ئیر ایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا نیز کہا کہ پبلک سیکٹر کے مختلف ادارے بشمول محکمہ لائیو سٹاک کے سٹاف کی کامیابی کے ساتھ متعدد پروموشنل ٹریننگز ویٹرنری اکیڈمی میں منعقد کروائی جا چکی ہیں۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت مستقبل میں ویٹرنری یونیورسٹی پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو پنجاب کے ہا ئیر ایجو کیشن انسٹی ٹیو شنزکی لیڈر شپ،سینئر مینجمنٹ،سٹاف،فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کپیسٹی بلڈنگ کے لیئے ٹریننگ ورکشاپس،سیمینار اور کانفرنس منعقد کروانے کے لیئے ویٹرنری اکیڈمی میں قائم کلاس رومز،سیمینار رومز،آڈیٹوریم ہاسٹل رومز میں رہائش اور اپنے وسا ئل سے مستفید ہونے کے مواقع فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کی شامت آ گئی،رپورٹ طلب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں