پشاور (ایجوکیشن رپورٹر )پولیس نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل اور پرچہ آٹ کرنے میں ملوث مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوتھ کے ذریعے نقل اور پرچہ آٹ کرنے میں ملوث ملزم مبینہ طور پر ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اسکینڈل میں ملوث گروہ کا کارندہ ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو پشاور کے علاقے فقیر آباد سے حراست میں لیا گیا،اس کی عمر 30 سال ہے اور ملزم پہلے بھی اس قسم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امتحانی ہال میں پرچہ آوٹ کرنے والے لوگوں سے رابطہ میں تھا،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں خفیہ بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے چیٹنگ کرنیوالے درجنوں طلبہ گرفتار