لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کونسل آف پروفیشنلز یونیورسٹی انتظامیہ کی ناقص انتظامی، معاشی اور تعلیمی پالیسیوں پر سختی تنقید ہوئی اور انہیں مادر علمی کی محنت سے کمائی گئی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔ ”پاکستان ٹائم“کے مطابق یونیورسٹی کلب میں منعقدہ میٹنگ میں یونیورسٹی کو درپیش کلیدی مسائل پر غور و خوض کیا گیا، اجلاس میںناقص داخلہ پالیسی،تنخواہوں اور پنشن میں تاخیر سے متعلق مسائل،تحقیقی مراعات/کارکردگی ایوارڈز اور تحقیقی گرانٹس میں تاخیر،آسامیوں کا اشتہار واپس لینا،نامکمل داخلے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں بی اے/ایسوسی ایٹ ڈگری کے نتائج کا اعلان کرنے میں ناکامی جس کی وجہ سے سمسٹر 5 میں داخلے نامکمل ہوئے،ٹاو¿ن تھری کرپشن اسکینڈل، نیب کا کیس پنجاب یونیورسٹی ایڈمن کے حوالے کرنے اور اس پر انتظامیہ کی مجرمانہ خاموشی،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کا ایف آئی آر درج، مختلف کیسز میں جاری تحقیقات، یونیورسٹی اساتذہ کی رہائش گاہوں پر چھاپے، یونیورسٹی انتظامیہ کی خاموشی پر بحث ہوئی ۔ کاپس رہنماو¿ں ڈاکٹر ناصر ، امجد مگسی و دیگر نے کہا کہ گزشتہ 16 ماہ کے دوران باقاعدہ وائس چانسلر کی غیر موجودگی سنگین مالی، تعلیمی اور انتظامی مسائل کا باعث بنی۔ موجودہ انتظامیہ نے نہ تو غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی اور نہ ہی آمدن کے نئے ذرائع پیدا کئے۔ بلکہ یونیورسٹی کا نیا گجر خان کیمپس محض سیاسی بنیادوں پر کھولا گیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے کھاتوں کی مکمل آڈٹ رپورٹ اور بیلنس شیٹ کا مطالبہ کیا۔ پنجاب یونیورسٹی CoPs نے انتظامیہ کو متنبہ بھی کیا کہ وہ یونیورسٹی کی من گھڑت مالی ضروریات کے لیے یونیورسٹی کے اثاثوں کی نجکاری/لیز پر دینے سے گریز کرے۔ سنڈیکیٹ اور سینیٹ کی منظوری کے باوجود گریڈ 1-19 اور 25 فی صد سے 20 اور 21 تک 15% ڈسپیرٹی الاو¿نس کی عدم فراہمی اور کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے آسا پر غالب اکیڈمک فرنٹ کی طرف سے مایوس کن کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قبل ازیں جنرل باڈی نے کونسل کے سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین کو خراج تحسین پیش کیا اور ووٹنگ کے ذریعے اپنی نئی ایگزیکٹو باڈی کا انتخاب کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصر (فارسی) صدر ،ڈاکٹر سردار اصغر اقبال (کشمیریت) سینئر نائب صدر،پروفیسر ڈاکٹر فرح رو¿ف شکوری (حیوانیات)پروفیسر ڈاکٹر سید عامر محمود (خلائی سائنس) نائب صدور،ڈاکٹر امجد عباس مگسی (پاک سینٹ) سیکرٹری،ڈاکٹر شبیر سرور (صحافت) سیکرٹری اطلاعات،ڈاکٹر احمد سہیل لودھی (IER) جوائنٹ سیکرٹری اورڈاکٹر معظم علی (SBB) سیکرٹری خزانہ منتخب ہوئے۔ مزید برآں اجلاس میں بحرانی مسائل پر مشاورت کے لیے سینئر فیکلٹی ممبران پر مشتمل ایک ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ ڈاکٹر ناصر، ڈاکٹر مگسی، اور ایگزیکٹو باڈی کے اراکین نے اعتماد ظاہر کرنے پر جنرل باڈی کا شکریہ ادا کیا اور ایوان کو یقین دلایا کہ وہ پنجاب یونیورسٹی کی پوری کمیونٹی اور اس الما میٹر کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔
Enter