گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر ) گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم دوغیرملکی طلبہ کو تیز دھار آلے سے زخمی کر دیا گیا، پولیس کے مطابق کچھ اوباش لڑکے غیرملکی طالبعلموں کی ساتھی طالبات سے چھیڑ چھاڑ میں ملوث تھے، منع کرنے پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں طلبہ کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اقدام قتل کی دفعات کے تحت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی کرلی گئی ہے جلد گرفتار کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل