گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میں سجی انگلش شاعری کی تقریب،طلبا اور پروفیسرز نے مہمانوں کے دل جیت لئے

لاہور(اسامہ خامس منہاس)صوبائی دارالحکومت کے تاریخی تعلیمی ادارے گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میں سجنے والی انگلش شاعری کی تقریب میں شرکاء نے سب کو حیران کر دیا،طلبا اور پروفیسرز نے انگلش شاعری سنا کر خوب داد وصول کی اور مہمانوں کے دل جیت لئے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز میں انگلش پوئٹری ریسیٹیشن کی تقریب ہوئی جس میں مہمانانِ خصوصی سابقہ ڈی سی او لاہور سجاد احمد بھٹہ،پروفیسر نسیم ریاض بٹ اور پروفیسر غلام سرور قریشی جبکہ مہمانانِ اعزاز ڈاکٹر بسمہ بٹ،پروفیسر صوفیہ ہمایوں،پروفیسر شازیہ فیاض،پروفیسر ثروت سہیل،ڈاکٹر پروفیسر ثمن امتیاز،پروفیسر انیلہ الطاف،ڈاکٹر الطاف ملک اور پروفیسر آفتاب عالم نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض پروفیسر عامر یوسف نے ادا کیے۔تقریب سے ہیڈ آف انگلش ڈیپارٹمنٹ پروفیسر رانا شفیق احمد خان سے تقریب کا تعارفی آغاز کیا گیا جس کے بعد پروفیسر عامر یوسف نے اپنی انگلش نظم اور انگلش ریسیٹشن میں کالج کے طلبا محمد مسعود حذیفہ غوری، داود شکیل،پروفیسر عمر یوسف،محسن مجاہد اور پروفیسر عبدالرافع نے اپنی شاعری سے حاضرین کے دل جیت لیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سجاد بھٹہ نے ایسی تقریبات کو طلبا کی خود اعتمادی اور تخلیقی سرگرمیوں کے لیے بہت اہم قرار دیا اور استاد کی توقیر کو معاشرے کی عزت سے تعبیر کیا۔پرنسپل ڈاکٹر اختر سندھو نے ایسی تقریبات کی کامیابی کو حقیقی معنوِں میں معاشرے کی تعمیر و ترقی کی منزل کی طرف سفر کی صحیح سمت سے تعبیر کیا اور اس بات پہ زور دیا کہ اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیاں ہی طلبا کی خوابیدہ صلاحیتوں کو جلا بخشتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر تمام مہمانانِ گرامی کو فاران جرنل،غیر ملکی میگزین اور کتب بھی تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں