اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر) عام انتخابات کے موقع پر ملک بھر میں ہونیوالی چھٹیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں اور بتایاگیا ہے کہ تعلیمی ادارے 8 دن بند رہیں گے،یادرہے کہ پاکستان میں 8فروری کو پولنگ شیڈول ہے۔ تفصیلات کے مطابق 4 فروری کو اتوار، 5 فروری کو کشمیر ڈے جبکہ 6 سے 10 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی،اسی طرح11 فروری کو پھراتوار ہو گا ، یوں 8 چھٹیوں کے بعد 12 فروری کو سکول ، کالجز اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھلیں گی۔
