پشاور ( بیورو رپورٹ)ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حسن بلال ہاشمی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایک طرف گزشتہ ڈیڈھ سال سے زیادہ عرصے تک دہشت گرد اسرائیل کی جارحیت کی مکمل حمایت کی،جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہو ئے جبکہ دوسری جانب اہل غزہ کو ان کے اپنے علاقوں سے زبردستی بے دخل کرنے کے نئے منصوبے کے ذریعے خطے اور دنیا کے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ حسن بلال ہاشمی نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کو اپنے ہی علاقوں سے بے دخل کرنے کا منصوبہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں،ہم مسلم اُمہ، اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس امریکی سامراجی سازش کیخلاف فوری اقدامات کریں اور فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں،صدر ٹرمپ دنیا کے امن کو خطرے میں نہ ڈالیں اور اسرائیل کو مزید جارحیت پر اکسانے کے بجائے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کریں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2025/02/Hassan-Bilal-Hashmi-Says-940x480.jpg)