سائسندانوں نے موٹابے کا شکار ہونے والوں سے متعلق وجہ جان لی

لاہور: (ویب ڈیسک) بڑھتی عمر کے ساتھ بیشتر افراد کا جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے، پیٹ اور کمر کے اردگرد چربی بھی بڑھنے لگتی ہے یعنی توند نکلنے لگتی ہے۔ اب محققین نے مردوں اور خواتین میں موٹاپے کا باعث بننے والی ایک اہم وجہ دریافت کیا ہے۔ امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مردوں اور خواتین کے دماغ ایک دوسرے سے مختلف انداز سے کام کرکے انہیں موٹاپے کا شکار بناتے ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپے کی شکار خواتین کے دماغ کے ان حصوں میں تبدیلیاں آتی ہیں جو جذبات سے جڑے ہوتے ہیں۔ اسی طرح مردوں کے ان دماغی حصوں میں تبدیلیاں آتی ہیں جو بھوک یا پیٹ بھرنے کے احساس سے منسلک ہوتے ہیں۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جذباتی ہوکر بلا سوچے سمجھے کھانے کی عادت خواتین میں موٹاپے کا باعث بننے والی اہم وجہ ہے۔ اس کے مقابلے میں مردوں کے غذائی رویے پیٹ کے احساسات سے جڑے ہوتے ہیں۔ اس تحقیق میں 18 سے 55 سال کی عمر کے 183 افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کو جسمانی وزن کے مطابق 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ان افراد سے انزائٹی، ڈپریشن، شخصی عادات اور دیگر متعدد عناصر کے بارے میں تفصیلات جمع کی گئیں۔ اس کے بعد ہر فرد کے 3 مختلف دماغی ایم آر آئی ٹیسٹ کرائے گئے تاکہ دماغی ساخت، افعال اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لیا جاسکے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ مخصوص دماغی حصوں میں تبدیلی جسمانی وزن میں اضافے سے جڑی ہوتی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں