پسماندہ علاقوں کے ہسپتالوں کے لئے سینکڑوں لیڈی ڈاکٹر بھرتی کرنے کا حکم آگیا

پسماندہ علاقوں کے ہسپتالوں کے لئے سینکڑوں لیڈی ڈاکٹر بھرتی کرنے کا حکم آگیا

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں خواتین کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں مہیا کرنے کے لئے پونے چار سو لیڈی ڈاکٹروں کی بھرتی کا حکم دے دیا ہے جس کی تصدیق وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے بھی کردی۔ پنجاب کے بنیادی مراکز صحت ، دیہی ہیلتھ سنٹرز اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں تعیناتی کے لئے محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں 374 ویمن میڈیکل افسروں کی بھرتی کے لئے آن لائن درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں جن کی آخری تاریخ 29ستمبر ہے۔ بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا،ڈینگی کیسز تیزی سے بڑھنے لگے، 5 اضلاع ہائی رِسک قرار

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں