easy way

خراٹوں سے نجات کا آسان طریقہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی طبی ماہر نے خراٹوں سے نجات پانے کا آسان طریقہ بتا دیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خراٹوں سے نجات پانے کا آسان حل یہ ہے کہ سونے سے پہلے ناک اچھی طرح سے صاف کی جائے ، ناک کی اچھی طرح صفائی سے سانس کی نالیوں کو آرام ملتا ہے، عضلات پرسکون رہتے ہیں، جس سے خراٹوں کو بھی روکا جاسکتا ہے، ناک صاف کرنے سے سانس کی نالیاں ہوا کی آمدورفت سے تھرتھراہٹ نہیں ہوتی اور یوں خراٹوں سے بچا جاسکتا ہے۔ نیند کے دوران حلق کی پشت پر موجود سانس کی نالی کی بافتیں تھرتھراتی ہیں جس سے ارتعاش اور آواز پیدا ہوتی ہے جسے خراٹے لینا کہا جاتا ہے، اسی لیے ناک کی صفائی کے زریعے خراٹوں کی عادت سے بچا جا سکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پسماندہ علاقوں کے ہسپتالوں کے لئے سینکڑوں لیڈی ڈاکٹر بھرتی کرنے کا حکم آگیا

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں