لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے باہر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی پر نا معلوم شخص کی جانب سے جوتا پھینکا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد واپس روانہ ہوتے ہوئے وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی گاڑی پر جوتا پھینکا گیا۔وفاقی وزیر گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے تھے تاہم رانا ثناءاللہ کی گاڑی پر پھینکا گیا جوتا ونڈ سکرین پر لگا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک جوتا رانا ثناء کی گاڑی کی ونڈ سکرین پر آکر لگتا ہے۔گاڑی میں وفاقی وزیر داخلہ موجود ہیں اور وہ فرنٹ سیٹ پر ہی بیٹھے ہوئے ہیں۔ن لیگی رہنما کا ڈرائیور ایک لمحے کے لیے رکا اور پھر اس نے گاڑی چلادی۔ن لیگ نے پی ٹی آئی ایم پی اے رانا راشد حفیظ کے ڈرائیور پر الزام لگاتے ہوئے اسے تحویل میں لے لیا۔