چوہدری شجاعت حسین نے ملک کے لئے ”بھیک مانگنا ‘ فخر قرار دے دیا

چوہدری شجاعت حسین نے ملک کے لئے ”بھیک مانگنا ‘ فخر قرار دے دیا
گجرات(وقائع نگار)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو پاکستان کے لیے گداگری پر فخر ہونا چاہیے۔
’پاکستان ٹائم‘کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی مخالفین گداگری کا الزام لگا کر اپنے آپ کو بڑا سمجھ رہے ہیں لیکن حکمران سیلاب زدگان کی بحالی اور عوام کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کی خاطر پیسے مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو ہر روز فقیر کہہ کر پکارا جا رہا ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو گداگری پاکستان کے لیے کر رہے ہیں جس پر انہیں فخر ہونا چاہیے، ملک کے لیے پیسے مانگنے کے اس نیک کام میں ہم بھی ان کے ساتھ شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں