شیخ رشید نے عام انتخابات کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کردی

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی مسلم کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے 100 دن میں الیکشن شیڈول آنے کی پیشگوئی کردی۔
’پاکستان ٹائم ‘کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے رانا ثناء اللہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ نے تخت لاہور لے کر آنا تھا وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے،اب ان کو سمجھ آجانی چاہیئے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے،اعتماد کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کرلی گئی تھی،ن لیگ کی سیاست کو ان کے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا ہے،عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اور عنقریب زخمی حالت میں ہی انتخابی مہم شروع کرے گا۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنا دیا ہے،اب نواز شریف قل پڑھے گا، 27 کلومیٹر کا جزیرہ گھیرے میں ہے،گینگ آف 5 کی فاشسٹ سازش دفن ہو چکی ہے،نوازشریف کی آمد بھی کھٹائی میں پڑ گئی ہے،حکمران نہ منہ دکھانے نہ چور دروازے سے آنے کے قابل رہے ہیں،حکمران اتحادی شرم ناک شکست کے لیے تیار رہیں، 100 دن میں الیکشن شیڈول آجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں