لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) اکھٹی رہے یا الگ؟ بلدیاتی انتخابات میں شکست سے نہیں بچ سکتی۔ ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ کراچی بلدیاتی الیکشن میں کسی قسم کا دباو¿ قبول نہیں کریں گے، جنہوں نے شہر تباہ کیا ان کو کراچی کے عوام پہچان چکے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں امداد نہیں قرضے دیے گئے، قوم کو ان معاہدوں کی شرائط سے آگاہ کیا جائے، حکمرانوں کے پاس تمام مسائل کی چابی سودی قرضے اور مزید قرضے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غلے کے گودام،قومی خزانہ ہویاتوشہ خانہ،ہمیشہ حکمرانوں کا کردار مجرمانہ رہا، آٹے کے حصول کے لیے میرپورمیں ایک پاکستانی شہیدہوگیاجماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک کو حتمی مرحلےتک لےک جائے گی، کارکنوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ عوام کی ترجمانی کریں اور ان کے زخموں پر مرہم رکھیں۔ واضح رہے کہ فاروق ستار کی بحالی کمیٹی اور پی ایس پی نے ایم کیو ایم میں ضم ہونے کا اعلان کردیا ہے جب کہ متحدہ نے شارع فیصل پر دھرنا دینے ور ساتھ ہی 15جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات رکوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بنایا بھی ہم نے تھا اور اب بچانے کی ذمہ داری بھی ہم پر ہی عائد ہوتی ہے ،یہاں جتنے لوگ بھی بیٹھے ہیں وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ ہیں،15 جنوری کو انتخابات نہیں ہونے دیں گے، آج بلدیاتی حلقہ بندیاں ٹھیک کر دیں ہم کل ہی انتخابات لڑیں گے، حلقہ بندیاں ٹھیک کر لیں تو الیکشن لڑیں گے ورنہ’ ہم لڑیں ‘گے،اگر آرٹی ایس بیٹھتا رہا تو پاکستان کی جمہوریت بھی بیٹھ جائے گی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/322660119_685073039972591_1942433621054128999_n-1200x480.jpg)