اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی جبکہ ملک بھر کی اعلیٰ و نچلی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کی تعداد لاکھوں میں ہے جبکہ سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر چکی ہے ۔
’پاکستان ٹائم ‘کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک سال کے دوران 11 ہزار 271 کیسز نمٹائے گئے، اب بھی زیر التوا کیسز کی تعداد 17 ہزار 54 ہے۔فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں سمت عثمان مرزا کی سزا کے خلاف اپیل،لاپتہ افراد کے کئی کیسز،ہاوسنگ فاونڈیشن اور سی ڈی اے کے راضی سے متعلق متاثرین کے کیسز زیر التوا ہیں۔قانونی ماہرین کا کہناہے کہ ارجنٹ میٹر کیسز اور سیاسی نوعیت کے مقدمات کی وجہ سے روٹین کے کیسز زیر التوا ہیں۔وکلا نے کہا ہے کہ ججز اور وکلا دونون سائیڈ میں کمی ہے،وکلا اور ججز تیاری کے ساتھ آئیں تو زیر التوا مقدامات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ماہرین کا ملتا ہے کہ اسلام آباد کی آبادی کے تناسب سے ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد کم ہونے کے باعث بھی غیر ضروری التوا ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 2013 سے 2022 تک سپریم کورٹ میں دائر اور نمٹائے جانے والے کیسز کی تفصیلات میں بتایا گیا تھا کہ 2021 تک ہر سال دائر کئے گئے کیسز کے مقابلہ میں کم مقدمات نمٹائے گئے تاہم 2022 میں 16 دسمبر تک 17 ہزار 379 کیس دائر جبکہ 20032 کیسز نمٹائے گئے۔سپریم کورٹ کے ترجمان کی طرف سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق سال 2013 میں 12 ہزار 223 مقدمات دائر جبکہ 9 ہزار 60 نمٹائے گئے،اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 3163 کا فرق ہے۔سال 2014 میں 13 ہزار 677 مقدمات دائر جبکہ 12 ہزار 614 نمٹائے گئے،اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 1063 کا فرق ہے۔
سال 2015 میں 16644 مقدمات دائر جبکہ 12 ہزار 277 نمٹائے گئے،اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 4367 کا فرق ہے،سال 2016 میں 18 ہزار 849 مقدمات دائر جبکہ 14638 نمٹائے گئے،اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 4211 کا فرق ہے،سال 2017 میں 19 ہزار 469 مقدمات دائر جبکہ 13 ہزار 846 نمٹائے گئے،اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 5623 کا فرق ہے۔سال 2018 میں 19 ہزار 390 مقدمات دائر جبکہ 16 ہزار 961 نمٹائے گئے،اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 2429 کا فرق ہے،سال 2019 میں 20 ہزار 313 مقدمات دائر جبکہ 15 ہزار 533 نمٹائے گئے،اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 4780 کا فرق ہے۔
سال 2020 میں 16 ہزار 860 مقدمات دائر جبکہ 13 ہزار 30 نمٹائے گئے، اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 3830 کا فرق ہے۔سال 2021 میں 20 ہزار 541 مقدمات دائر جبکہ 13 ہزار 280 نمٹائے گئے،اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 7261 کا فرق ہے، 16 دسمبر 2022 میں 17 ہزار 379 مقدمات دائر جبکہ 20 ہزار 32 نمٹائے گئے،اس طرح دائر اور نمٹائے گئے کیسز میں 2653 کا فرق ہے۔