نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی؟بڑی خبر آگئی

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی جلد پاکستان واپسی کا امکان ہے،پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور صوبے میں ممکنہ انتخابات کے معاملے پر نواز شریف نے اپنی اور مریم نواز کی واپسی پر تجاویز طلب کر لیں۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ایک سے دو روز میں طلب کیا جائے گا جس میں نواز شریف اور مریم نواز کی فوری وطن واپسی پر مشاورت ہوگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی قیادت کے بیرون ملک ہونے پر رہنما اور کارکنان شکوے کر رہے ہیں کہ اگر پارٹی قائدین ملک میں ہوتے تو پنجاب اسمبلی تحلیل نہ ہوتی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیادت کی عدم موجودگی کی وجہ سے پارٹی کو مسائل کا سامنا ہے،اگر مرکزی قیادت وطن نہ پہنچی توآئندہ انتخابات میں ناقابل تلافی نقصان ہوسکتا ہے۔پارٹی ارکان نے کہا ہے کہ نواز شریف،مریم نواز اور حمزہ شہباز بیرون ملک ہیں جبکہ شہباز شریف بطور وزیراعظم مصروف اور پارٹی کو وقت دینے سے قاصر ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کے امور پر بھی قیادت ملک میں ہوتی توحالات مختلف ہوسکتے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس ایک دو روز میں طلب کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں