حکومت نے یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز پر بڑی پابندی عائد کردی


اسلام آباد(وقائع نگار)پارلیمنٹ ہاو¿س میں غیر مجاز سوشل میڈیا انفلوئنسرز،یوٹیوبرز،اور ٹک ٹاکرزکے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق فیصلے کے بعد اب صرف کہ رجسٹرڈ میڈیا تنظیموں سے وابستہ مو¿ثر کارڈ ہولڈر صحافیوں کو ہی پارلیمنٹ ہاو¿س میں داخلے کی اجازت ہوگی۔پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن پی آر اے کو باضابطہ طور پر آگاہ بھی کردیا گیا۔ پی آر اے پریس گیلری کمیٹی یقینی بنائے گی کہ کوئی بھی غیر متعلقہ شخص قومی اسمبلی کے ایوان کی پریس گیلری اور پریس لاو¿نج میں داخل نا ہو۔اعلامیے کے مطابق ایوان کی کارروائی کو کور کرنے میں دلچسپی رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کروانا ہوگی۔یاد رہے کہ غیر مجاز سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی پارلیمنٹ ہاو¿س میں پابندی کا فیصلہ 23 دسمبر کو ارکان پرلیمنٹ کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ کے بعد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں