ٹیکنیکلی ملک ڈیفالٹ کرگیا،شوکت ترین کا ہولناک انکشاف

کراچی (وقائع نگار خصوصی)سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)سے معاہدہ کٹھائی میں پڑ چکا،ٹیکنیکلی ملک ڈیفالٹ کرگیا ہے،دالیں اور پیاز بندرگاہ پر پڑی ہیں،ادویات اورتیل کی بھی قلت ہونے والی ہے،پورٹ پر پھنسے کنٹینرز کو ریلیز کرنے سے مہنگائی کم ہوسکتی ہے۔
کراچی میں مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت ڈالر ریلیز کرے،آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی کھٹائی میں پڑا ہے، جس کی وجہ ریونیو میں کمی ہے،انرجی سیکٹرمیں 123 ارب روپے شارٹ فال ہے،ان سب مسائل کا حل ہمارے پاس ہے،ہم اس خراب معاشی صورتحال سے نکل سکتے ہیں،عام انتخابات وقت پر ہونا چاہئیں،ملک میں ڈالر نہیں ہو گا تو ہر چیز کی قلت ہو جائے گی،ڈالر کی قیمت مستحکم کی جائے۔شوکت ترین نے کہا کہ غریب روٹی اور پیاز سے گزارا کرتا ہے ، اس کی قیمت 230 روپے ہے،پورٹ پر دالیں اور پیاز پڑی ہیں،اس کو ریلیز کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف بتا رہا ہے پاکستان مالیاتی خسارے میں جا رہا ہے،زرمبادلہ کے ذخائر 4.2 ارب ڈالرز رہ گئے ہیں،تاجر سٹیٹ بینک ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کرنے پر مجبورہیں،ایل سیز نہ کھولنے کی وجہ سے احتجاج بھی ہو رہے ہیں،ادائیگیوں کے لیے حکومت کو پیسوں کی ضرورت ہے،قرض لے کر خسارہ کتنی دیر تک پورا کیا جا سکتا ہے
اس موقع پر مزمل اسلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 700 کنٹینرز پورٹ پر پڑے ہیں، 15 ہزار ڈالر پورٹ پر ڈیمریج چارجز لگ گئے ہیں،پورٹ پر پھنسی درآمدات کو کلیئر کیا جائے تاکہ مہنگائی کم ہو،زرمبادلہ کے ذخائر 4.3 ارب ڈالرز ہیں اور ساڑھے 8 ارب ڈالرز اگلے 3 ماہ میں ادا کرنے ہیں،اسحاق ڈار نے دعوے کیے تھے کہ جنوری میں ڈالر آرہے ہیں،اسحاق ڈار بتائیں وہ ڈالر کہاں ہیں؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں