بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں،سندھ حکومت نے پھر چٹھی لکھ دی

کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لئے صوبائی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔
’پاکستان ٹائم‘ کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والے انتخابات ملتوی کئے جائے کیونکہ سیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے،کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ہونے تک بلدیاتی الیکشن ملتوی کئے جائیں۔
اس قبل محکمہ بلدیات سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرائے جائیں،دادو میں بلدیاتی الیکشن ممکن نہیں،دادومیں سیلابی صورتحال ہے،کئی ووٹرز اب بھی اپنے گھروں کو نہیں لوٹ سکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنا حکم جاری کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو کی 2 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں