شیخ رشید نے نواز شریف بارے ایسی بات کہہ دی کہ ن لیگی آگ بگولہ ہو جائیں

راولپنڈی(وقائع نگار)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب نواز شریف کو بلائیں اور ان کا بھی سیاسی کام تمام کرائیں۔
’پاکستان ٹائم‘ کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری سے 15 اپریل اہم ہیں اور 100 دن میں انتخابی شیڈول آئے گا جبکہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہو گی،سندھ اسمبلی سے اراکین کی واپسی ہو گی اور قومی اسمبلی سے استعفے منظور کرائیں گے،بلدیاتی شعبدہ بازی کام نہیں آئے گی اور جتنی دیر کریں گے یہ اپنی سیاست ڈھیر کریں گے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ بینکوں کے لٹنے کے خوف سے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ معاشی،ملکی،اقتصادی اور قومی سلامتی سب خطرے میں پڑ گئے ہیں،اب نواز شریف کو بلائیں اور ان کا بھی سیاسی کام تمام کرائیں،الیکشن ناگزیر ہیں اور سیاسی بکرے کی ماں کب تک الیکشن سے بھاگے گی؟پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)الیکشن سے فراری ہے تو پھر ملک میں وہ کیا چاہتی ہے؟ملک میں اہم سیاست شروع ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں