بھاری اخراجات اور سکیورٹی پروٹوکول،پی آئی ٹی بی نے سرکاری دفاتر میں انقلاب برپا کردیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب کے مختلف اضلاع کے دفاتر میں موجود اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور افسران کے مابین آن لائن میٹنگز اور معلومات کے بروقت تبادلے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی)کے وضع کردہ ویڈیو کانفرنسنگ نظام کے تحت گزشتہ سال 41 سو گھنٹوں پر مشتمل تقریباً ساڑھے 3 ہزار سیشن منعقد کیے جا چکے ہیں۔
اس حوالے سے چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ سید بلال حیدر کا کہنا تھا کہ یہ سہولت سرکاری امور کی انجام دہی کا تسلسل ممکن بنانے میں انتہائی معاون ثابت ہو رہی ہے،یہ نظام امن و امان کی صورتحال‘ سفر کے بھاری اخراجات اور سکیورٹی پروٹوکول جیسے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے وضع کیا گیا جبکہ کورونا وبا کے دوران نقل و حرکت پر پابندیوں کی وجہ سے اس نظام کا بھرپور استعمال کیا گیا۔پنجاب بھر کے 111 سے زائد سرکاری دفاتر اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں