نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ،عمران خان اور پرویز الٰہی نے سر جوڑ لیئے

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ سے متعلق ناموں پر حتمی مشاورت کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی آج پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔
’پاکستان ٹائم‘ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور عمران خان نگران وزیراعلیٰ کے لئے ممکنہ ناموں پر حتمی مشاورت کریں گے۔اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان ایماندار لیڈر ہے،ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا،سیلاب ہو یا کوئی اور آفت سب سے پہلے پنجاب حکومت سامنے آئی ہے،عمران خان ملک کے لئے جذبہ رکھتے ہیں،نگران وزیراعلیٰ کے لئے 3 نام عمران خان سے مشورہ کر کے آج رات 9 بجے تک دے دیں گے، باقی کے 3 نام حمزہ شہباز نے دینے ہیں،اچانک اعتماد کا ووٹ لے کر ہم نے سب کو سرپرائز دیا،نوازشریف نے رانا ثنا کی کلاس لینے کے لئے اسے بلایا ہے۔

دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کریں گے اور نگران حکومت کے وزیر اعلیٰ کے ناموں پر حتمی مشاورت ہوگی، آرٹیکل 224 اے کے تحت وزیراعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کا نام پر اتفاق ہونا ضروری ہے، اگر یہ اتفاق حاصل نہ ہو تو پارلیمانی کمیٹی کودونوں جانب سے 2،2 نام جائیں گے، کمیٹی بھی اگر 3 روز میں فیصلہ نہ کرپائی تو پھر نام الیکشن کمیشن کو بھیجے جائیں گے جو ان ناموں میں سے ہی ایک کو وزیر اعلیٰ نامزد کرے گا، الیکشن کمیشن اپنے طور پر نیا نام نہیں دے سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں