کراچی(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میرا 4 شادیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے معروف دینی رہنما مفتی طارق مسعود کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شادی کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کے دوران کہی۔ایک سے زائد شادیوں پر گفتگو کے دوران حافظ نعیم الرحمن نے مسکراتے ہوئے مفتی طارق مسعود سے کہا کہ میرا چار شادیوں کا کوئی ارادہ نہیں ہے،پہلی ہی بھگت لوں تو کافی ہے،آپ مجھے خواتین میں غیر مقبول مت کر دیجیے گا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی اس وقت 3 کروڑ سے زائد ہے، 150 ملکوں سے زیادہ نوجوان کراچی میں رہتے ہیں جو کہ بہت بڑا خزانہ ہے،ہماری عورتیں چنگ چی رکشوں میں دھکے کھاتی ہیں،حکمرانوں کو چنگ چی رکشوں میں بٹھا کر گھمانا چاہئے تاکہ انہیں پتا چلے کہ یہ شہریوں سے کیا سلوک کر رہے ہیں،ریڈ لائن بھی بیڑہ غرق کرے گی کیونکہ اس کا ڈیزائن ٹھیک نہیں ہے ۔