راولپنڈی(کورٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے خاوند کیپٹن(ر) صفدر کو راولپنڈی کی مقامی عدالت نے دو مقامات میں بری کردیا۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق راولپنڈی کی سیشن عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے تھانہ سٹی کی حدود میں احتجاجی ریلی اور ہنگامہ آرائی کیس میں کر دیا جبکہ دیگر 15ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیںلیگی رہنما کے خلاف 2018 میں قومی احتساب بیورو (نیب) گرفتاری کے خلاف ریلیاں نکالنے پر دو مقدمات درج ہوئے تھے۔کیپٹن (ر) صفدر نے آخری 2 مقدمات میں بریت کی درخواست دائر کی تھی جس پر سول جج عمران اکرم نے انہیں بری کرنے کا حکم سنایا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/aaasdsfd-640x480.jpg)