چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ،دو پولیس اہلکار شہید


پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے علاقے تختہ بیگ میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمد و رفت بند کر دی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لیتے ہوئے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے فائرنگ اور بارودی مواد سے حملہ کیا جس سے پولیس چیک پوسٹ پر آگ لگ گئی۔پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ کر دی گئی جبکہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کردیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں