ڈیووس(خصوصی وقائع نگار)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ورلڈ اکنامکس فورم پر مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھا تے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں کاغذ کے ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں ہیں،روس یوکرین تنازعے کا واحد حل صرف سفارتکاری ہے،مسائل کے حل کے لیے دنیا کو باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان کے نوجوان وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ورلڈ اکنامک فورم میں دبنگ خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کو آئینہ دکھا دیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے عالمی اثرات مرتب ہوئے،اس فورم پر نیو ورلڈ آرڈر پر بات ہوئی،نیو ورلڈ آرڈر کیا ہونا چاہیئے؟ہم اتنے منقسم ہیں کہ اس پر کچھ نہیں کرسکتے،نیو ورلڈ آرڈر میں ترقی پذیر ممالک کی آواز سننی چاہیئے،ہمیں امید ہے کہ ان کی آواز بھی سنی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فریم ورک میں خامیاں پریشانی کا باعث ہیں، دنیا مسائل کے حل میں ناکام ہوگئی ہے،مسائل کے حل کے لئے دنیا کو باہمی تعاون سے چلنا ہوگا۔انہوں نے یوکرین کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین کو سفارتکاری اور بات چیت سے مسئلہ حل کرنا چاہئے، 2002 میں افغان طالبان بات کرنے کے لئے راضی تھے،اب مذاکرات کے لئے تھوڑا سپیس بنا ہے،یوکرین کا تنازع نہیں جس میں اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی،اقوام متحدہ کی قراردادیں کاغذ کے سوا کچھ نہیں ہیں، ہمیں امید ہے کہ کشمیریوں کی آواز بھی سنی جائے گی،افسوس ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادیں محض کاغذی رہ جاتی ہیں،خطے میں تنازعات کے حل کے لیے مثبت سوچ کو اپنانا ہوگا،مسائل کے حل کے لیے دنیا کو باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/BBz5-640x480.jpg)