سپیکر قومی اسمبلی کے بعد الیکشن کمیشن کی بھی پھرتیاں،تحریک انصاف کے 35 اراکین ڈی نوٹیفائی

اسلام آباد(وقائع نگار)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی منظوری کے بعد پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے تحریک انصاف کے مزید 35اراکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کئے تو فوری طور پر الیکشن کمیشن نے’پھرتی‘دکھاتے ہوئے 35 نشستیں خالی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جس کے مطابق پی ٹی آئی کے31 جنرل نشستوں کے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا جبکہ 4 مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے شیر اکبر خان،علی خان جدون،مجاہد علی،ساجد خان،محمد اقبال خان،عامر محمود کیانی،فیاض الحسن،شوکت علی بھٹی،ملکیہ بخاری،عندلیب عباس کی نشستیں خالی قرار دے دیں۔خسرو بختیار اور فخرامام،شیر علی ارباب،شاہد محمود،گل داد خان،جنید اکبر،عثمان ترکئی،ارباب عامر ایوب،عمر اسلم خان،امجد علی خان کی نشستیں بھی خالی قرار دے دی گئیں۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق خرم شہزاد،فیض اللہ،ملک کرامت علی کھوکھر،ہور حسین قریشی،ابراہیم خان،طاہر اقبال،اورنگزیب خان کھچی،عبدالمجید خان،عاصمہ قدیر اور منورہ بی بی بلوچ کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے 17 جنوری کو بھی پی ٹی آئی کے 35 اراکین کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں