مریم نواز پر فرض ہے کہ وہ ۔۔۔۔۔کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ کی وطن واپسی سے قبل ہی ایسی بات کہہ دی کہ شہباز شریف بھی چکرا جائیں


لاہور(وقائع نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے اپنی اہلیہ کی وطن واپسی سے قبل ہی ایسا بیان جاری کردیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی چکرا جائیں گے ۔
’پاکستان ٹائم‘ کے مطابق کیپٹن(ر) صفدرکا کہنا تھا کہ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز تشریف لارہی ہیں، ووٹ کو عزت دلوانے کا وقت آگیا ہے،ووٹ چوروں کا احتساب کرو ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب اور کے پی کے کی بیٹی کو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا تھا، کارکن بدلہ لینے ایئر پورٹ پہنچیں گے،مریم نواز پر فرض ہے کہ وہ بتائے جمہوریت اور آئین کیخلاف سازش کس نے کی؟۔
کیپٹن(ر) صفدرکا کہنا تھا کہ ہم ہر روز الیکشن ہی کرواتے رہے، الیکشن ہمارے مسائل کا حل نہیں رہا، جنہوں نے ہمارے الیکشن چوری کیے ان کا پہلا احتساب ہوگا۔ یہ کوئی بات ہے، ہم ووٹ دیکر نوازشریف کو اسلام آباد پہنچائیں مگر ثاقب نثار ایک قلم سے لکھ کر ہٹا دے، نوازشریف نے لوڈشیڈنگ پر قابو پایا ڈالر 105 روپے پر روک لیا تھا، نواز شریف کے دور میں سی پیک چل رہا تھا، نواز شریف تمھارے حقوق کی جنگ لڑرہا ہے، کہا آئین کیلئے لڑنے والے نواز شریف اور ذوالفقارعلی بھٹو بن جاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جن جن طاقتوں نے عمران خان کو کھڑا کیا انہوں نے پاکستان کو دھکیل کر پیچھے کردیا، لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوئی بجلی نہیں ہے شکر کرو شہباز شریف نے ملک کو بچالیا، شہبازشریف نے اپنی سیاست نہیں بچائی ملک بچایا ہے ملک سری لنکا بننے جارہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں