ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا نیا ریکارڈ قائم


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے فہد ہارون کو معاون خصوصی کی نئی ذمہ داریاں سونپ دیں ۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق و زیراعظم شہباز شریف نے ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔نئے معاون خصوصی فہد ہارون کی تعیناتی کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 77 پر پہنچ گئی جبکہ معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 32 ہوگئی ہے جبکہ موجود حکومت میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں۔
دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد ہارون کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد ہارون نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا۔ فہد ہارون پبلک کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے امور دیکھیں گے۔فہد ہارون میڈیا مینجمنٹ میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی سرکاری اور نجی شعبے میں کئی اہم عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں جبکہ سندھ کے معاون خصوصی بھی رہ چکے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں