’اِنہوں نے غلط بندے سے پنگا لے لیا‘فواد چوہدری کی گرفتاری پر مونس الٰہی نے حیران کن بات کہہ دی

لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے چوہدری مونس الٰہی نے ایسا بیان داغ دیا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کی اتحادی حکومت سر پکڑ کے بیٹھ جائے ۔
’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق فواد چوہدری کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے اہم اتحادی اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ انہوں نے غلط بندے سے پنگا لے لیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری پر تبصرہ کرنے والے مونس الٰہی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ انہوں نے فواد چوہدری کی اہلیہ سے ٹیلیفونیک رابطہ کیا ہے،خوشی ہوئی کہ فواد چوہدری کی اہلیہ بلند حوصلہ خاتون ہیں۔ مونس الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں(سیاسی مخالفین) نے غلط بندے کو اٹھا کر جھگڑا مول لیا ہے۔یاد رہے کہ فواد چوہدری کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے، جو سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں