لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے کپتان بابر اعظم مسلسل دوسری بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر 2022 کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے بابر اعظم کو مسلسل دوسری مرتبہ ون ڈے کرکٹر آف دی قرار دیا گیا ہے۔بابر اعظم کی سال 2022 میں شاندار کارکردگی رہی، 9 ون ڈے میچز میں 3 سنچریوں کی مدد سے 679 رنز سکور کیے۔بابر اعظم نے گزشتہ برس بھی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا تھا۔اس کے علاوہ آئی سی سی نے امپائر آف دی ایئر 2022 کا اعلان کر دیا۔آئی سی سی کی جانب سے انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ کو امپائر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رچرڈ النگورتھ 2019 میں بھی یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/Babar-azam3-640x480.jpg)