اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کیا آزادی اظہار رائے میرا حق نہیں؟اس کا مطلب ملک میں جمہوریت نہیں ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق فواد چوہدری کا عدالت کے روبرو کہنا تھا کہ طاقتور لوگ سمجھتے ہیں ان پر تنقید کرنا ریاست سے غداری ہے،جو میں نے کہا ہے میں اس پر قائم ہوں،جو باتیں کیں ان کو مانتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ میرا حق ہے،طاقتور لوگ سمجھتے ہیں ان پر تنقید درحقیقت غداری ہے،تاریخ اس بات کا تعین کرے گی کہ کون درست تھا اور کون غلط؟میں منہ پر اچھا اچھا کہوں اور باہر جا کر گالیاں دوں،یہ کونسی عزت ہے؟اگر چیف الیکشن کمشنر تنقید نہیں لے سکتے تو آپ اس طرح کے عہدے نہ لیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/01/8-5-1200x480.jpg)