اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے متعلق عمران خان کے بیانات کو غیر ذمے دارانہ قرار دیدیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے سابق صدر آصف زرداری پر بے بنیاد اور خطرناک الزام لگائے، سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کے سابق صدر آصف زرداری پر خطرناک اور بے بنیاد الزامات غیر ذمہ دارنہ ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر زندہ رہنے کی کوشش ہے، قوم عمران نیازی کی نفرت پر مبنی سیاست سے واقف ہے، مخالفین کے خلاف سازشیں، الزام تراشی اور زہر اگلنا عمران خان کا وطیرہ ہے، ایسی بے ہودہ بیان بازی سیاسی طور پر منسلک رہنے کی کوشش ہے، عمران نیازی نے اقتدار کی خاطر معاشرے کو تقسیم کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی نے عمران خان کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔