سابق ڈی جی آئی بی مسعود خٹک انتقال کر گئے


کرک(سٹاف رپورٹر)معروف سیاست دان اور سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) میجر (ر) مسعود شریف خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اہلخانہ نے مسعود شریف خٹک کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔مسعود شریف خٹک کی نمازہ جنازہ منگل کے روز کرک میں ادا کی جائےگی۔خیال رہے کہ مسعود شریف خٹک بے نظیر بھٹو کے دور میں پیپلز پارٹی کے نائب صدر بھی رہے اور 2002 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے انہوں نے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا تاہم ناکام رہے۔2007 میں وہ اختلافات کے باعث پیپلز پارٹی سے علیحدہ ہوگئے اور 2011 میں انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تاہم 2013 میں وہ تحریک انصاف کو بھی خیرباد کہہ گئے تھے۔یاد رہے کہ آپریشن مڈ نائٹ جیکال کو منظر عام پر لانے میں بھی میجر مسعود شریف خٹک نے اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ ماضی میں وہ بے نظیر کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں