پرویز رشید کی صحت بارے افسوسناک خبر آ گئی


لاہور(ہیلتھ رپورٹر)پاکستان رہنما مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشیدکوروناوائرس کاشکارہوگئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ن لیگی رہنما پرویزرشید کورونا کا شکار ہو گئے ہیں ،ان کی طبیعت چند روز سے ناساز تھی ،انہوں نے کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا جس پر پرویز رشید نے خود کوآئسولیٹ کرلیا ہے۔پرویز رشید نے مریم نواز کی واپسی پر ان کا استقبال بھی خرابی صحت کی بناءپر نہیں کیا تھا اور نہ ہی ان سے ملاقات کی ہے ۔دوسری طرف ن لیگی رہنماوں نے پرویز رشید کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے18نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 11مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔اتوار کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار675کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے18ٹیسٹ مثبت آئے اور اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.39 فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں