کراچی(سٹاف رپورٹر)شہر قائد میں بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق نیپرا کی جانب سے دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قمیت میں 10 روپے 80 پیسے کمی کی منظوری دی گئی ہے،جس سے صارفین کو 12 ارب 71 کروڑ سے زائد کا ریلف ملے گا۔کے الیکٹرک صارفین کو یہ ریلیف فروری کے مہینے میں دیا جائے گا جبکہ صنعتی صارفین لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہو گا۔خیال رہے کہ کے الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی 10 روپے 26 پیسے کمی کی درخواست کی تھی۔نیپرا تھارٹی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 10 روپے 80 پیسے کمی سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔دوسری جانب بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔