لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت میاںفرخ حیبب نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے افغانستان کی ایک تنظیم کو پیسے دیے ہیں، یہ بات عمران خان بتا چکے ہیں۔
زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن عمران خان کو سیکیورٹی کون فراہم کرے گا؟ سابق وزیراعظم عمران خان پہلے ہی سیکیورٹی خدشاست کا اظہار کر چکے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ پارلیمان میں ق لیگ کی اکثریت پرویز الٰہی کے ساتھ ہے، اب یہ معاملہ الیکشن کمیشن جانے اور پرویز الٰہی جانیں، پرویز الٰہی جب بھی پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں، ان کے لیے دروازے کھلے ہوئے ہیں، اس سلسلے میں پہلے ان سے بات بھی ہو چکی ہے، عمران خان کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی ہیں، عمران خان اگر سفر کریں گے تو ہڈی فریکچر ہونے کا خدشہ ہے۔سابق وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان سے معزز عدالت ویڈیو لنک کے ذریعے بیان لے، ڈاکٹروں نے عمران خان کو سفر کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا حکمنامہ فواد چوہدری کو پیش کرنے پر نظر انداز کیا گیا اور اسلام آباد لے گے، اب فواد چوہدری ضمانت پر سیشن جج کی جانب سے نوٹس کے باوجود پراسیکوشن سے کوئی پیش نہ ہوا تاکہ ضمانت کے عمل کو موخر کیا جائے، ایسا کرنے والوں کیخلاف بھی عدلیہ کو کاروائی کرنی چاہئے۔