پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق خط کا جواب ارسال کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق گورنر حاجی غلام علی نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو 16، 17 اور 18 اپریل کی تاریخ دے دی ہے۔حاجی غلام علی نے الیکشن کمیشن کو تاریخ دیتے ہوئے شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن میں الیکشن کرانا لازمی ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو خط لکھا ہے، گورنر نے ابھی تک انتخابات کے لیے تاریخ نہیں دی، قانون کے مطابق اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 دن کے اندر الیکشن کرانا نگران حکومت کی ذمے داری ہے۔