لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیرعابد شیر علی کا کہنا ہے کہ عمران نیازی پر باہر سے کسی نے گولی نہیں چلائی،انہوں نے خود اپنی ٹانگ پر چھرے مارے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ چوہا عمران نیازی گرفتاری کے ڈر سے زمان پارک والے بل میں دبکا ہوا ہے اور پنجاب کے قریبی اضلاع سے ہر روز چار پانچ سو بندے بلوا کر ان کی ڈیوٹیاں لگاتا ہے کہ پہرہ دیں،باقاعدہ شیڈول بنایاہوا ہے،گرفتاری سے نہیں ڈرتے تو باہر نکلو اور مرد بن کر دکھاو۔انہوں نے کہا کہ طلال چوہدری،دانیال عزیز اور نہال ہاشمی کا کیا قصور تھا؟کیلیفورنیا کی عدالت نے عمران خان کو جھوٹا کہا،اسے صادق و امین کا سرٹیفکیٹ دیا گیا،عمران نیازی کو ڈس کوالیفائی سے کوئی طاقت نہیں بچا سکتی،یہ عدالتوں کو ڈائریکشن دیتے تھے،آج عمران خان عدالتوں کے خلاف بات کر رہے ہیں،یہ عدالتوں کو ڈائریکشن دیتے تھے، عمران خان کو سٹے پہ سٹے،ہمیں سزا پہ سزا،کیسے پاکستان چلے گا؟
اس موقع پر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھاکہ عمران نیازی نے ٹیریان کیس میں اپنا تحریری جواب جمع کرایا ہے،انہوں نے تحریری جواب کم اور راہِ فرار زیادہ اختیار کی ہے،عمران نیازی کے وکلاء نے بھونڈا جواب جمع کرایا ہے،آرٹیکل 62 کے تحت صرف یہ طے ہونا ہے کہ آپ ایم این اے بننے کے اہل ہیں یا نہیں؟عمران خان ابھی سے یہ کیس ہار چکے ہیں،ان کا جواب شکست کا اعتراف ہے،وہ ٹانگ کا بہانہ چھوڑ کر عدالت آئے،عمران خان کہتے ہیں کہ گھر آ کر تفتیش کریں،کیا تم اوپر سے اترے ہوئے ہو؟یہ اخلاقی نہیں آئینی و قانونی معاملہ ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے نہ کوئی استعفیٰ دیا نہ موصول ہوا،جمہوری پارٹی میں ہر کسی کو رائے دینے کا حق ہے،پاکستان بدل چکا ہے،فیصلہ بیلٹ پر ہو گا،عمران خان کو بدلا ہوا پاکستان پسند نہیں،ٹیریان کیس آرٹیکل 62 کا کیس ہے،قانون واضح ہے کہ نئی شہادت آ جانے کے بعد کیس سنا جا سکتا ہے،جمائما کے پاس وہ بچی کس رشتے سے ہے؟نا اہلی عمران خان کا مقدر ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Abid-Sher-Ali-1200x480.jpg)