#SheikhRasheed

شیخ رشید کی گرفتاری،عدالت سے اہم خبر آ گئی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی گرفتاری پر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری توہین عدالت کی درخواست پر کل سماعت کریں گے۔اس سے قبل شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشید شفیق کی جانب سے وفاقی پولیس کے خلاف توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت نے گزشتہ روز شیخ رشید کو پولیس طلبی کا نوٹس معطل کیا،عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور انہیں کی رات گئے گرفتار بھی کرلیا گیا۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایس ایچ او تھانہ آبپارہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس رات گئے راولپنڈی پہنچی، شیخ رشید کے گھرمیں داخل ہوئی اور انہیں اپنی ساتھ لے گئی۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید سے اسلحہ برآمد ہوا اور وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھے۔دوسری طرف شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے کہاکہ شیخ رشید کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی سے گرفتار کیا گیا جو پنجاب کی حدود ہے، پولیس دو لائسنس یافتہ کلاشنکوفیں اور دو بلٹ پروف گاڑیاں لے گئی ہے،شراب اوراسلحہ رکھنا پولیس کیلئے مشکل نہیں،کچھ بھی ہو سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں