پولیس لائن دھماکہ کیس میں تہلکہ خیز پیش رفت،خود کش حملہ آور کی ویڈیو سامنے آگئی

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور پولیس لائنز دھماکہ کیس میں تہلکہ خیز پیش رفت،حملہ آور کی تصویر اور ویڈیو سامنے آگئی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار نے پولیس کا یونیفارم اورہیلمٹ پہنا ہوا ہے اور منہ ماسک سے ڈھکا ہے۔اس حلیے کے باعث حملہ آور کو پولیس اہلکار ہی سمجھتے ہوئے با آسانی اندر داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی۔پشاور پولیس لائنز میں جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے موجود ہیں تو یقینناً حملہ آور نے کسی جگہ ماسک اتارا ہوگا اس لیے آئی جی کے کہنے کے مطابق اس کی شکل شناخت کرلی گئی۔دوسری جانب پشاور خودکش دھماکے کے حملہ آور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہو گئی ہے۔ویڈیو میں حملہ آور کو پولیس لائنز میں داخل ہوتا دیکھا جاسکتا ہے،حملہ آور 12 بج کر 36منٹ پر پولیس لائنز میں داخل ہوا۔ویڈیو میں حملہ آور کو پیدل آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں