@SHABAZGIL

”میں چپ کیوں ہوں؟“شہباز گل نے خاموشی توڑ تے ہوئے پریشان کن وجہ بتا دی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ”خاموشی“کی اصل وجہ بتا دی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ اکثر دوست کہتے ہیں میں اب بولتا نہیں ہوں،حقیقت اصل میں یہ ہے کہ میڈیا میری کوئی بھی پریس کانفرنس دکھا/نشر نہیں کر سکتا،اس لئے میں پریس کانفرنس تو ہر بار کرتا ہوں لیکن میری آواز بند ہے۔انہوں نے کہا کہ آج سیشن کورٹ ایف ایٹ مرکز اسلام آباد میں ایک بار پھر غداری اور بغاوت کے مقدمے میں عدالت پیش ہو رہا ہوں ،اس مقدمے میں سزائے موت اور عمر قید کی دفعات کا سامنا ہے،پچھلے 6مہینے سے اس کیس کو بھگت رہا ہوں، آپکی دعاوں کا طلبگار ہوں۔

اس سے قبل ڈاکٹر شہباز گل نے مریم نواز شریف پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ باجی مریم کے مطابق حال ہی میں ان کی کوئی گلے کی سرجری ہوئی ہے لیکن آج وہ اتنا زور سے بول رہی تھیں،ساتھ کھڑے لوگوں کو یاد کروانا چاہئے تھا کوئی نقصان نہ ہو جائے۔اللہ خیر کرے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی وہ بول رہے ہیں جو بہت ساروں کو بولنا چاہئے لیکن بدقسمتی سے یہاں بولنے کی سزا بہت سخت ہے،لوٹ مار کرنے کی سزا نہیں بلکہ انعام عزت اور تکریم ملتی ہے اور سچ بولنے پر تذلیل اور سزا،امید ہے شاہد خاقان کو مثال نہیں بنایا جائے گا،اور آوازیں بھی ساتھ شامل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں