”حکومت تمام صحافیوں کو ایک ساتھ گرفتار کر لے“صدر سی پی این ای کاظم خان عمران ریاض کی گرفتاری پر پھٹ پڑے

کرا چی(خصوصی رپورٹر)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) نے معروف اینکر عمران ریاض خان کی لا ہور ایئرپورٹ سے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض صحافیوں کی گرفتاری کے لیے مقدمات میں سنگین نوعیت کی دفعات شامل کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کو نسل آف پا کستان نیوزپیپرایڈیٹرز(سی پی این ای)کے صدر کاظم خان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے)کی جا نب سے اینکر عمران ر یاض خان کو ایک مر تبہ پھر گرفتار کرنا بلاجواز اورانتہائی افسوسناک سطح پر جگ ہنسائی کا با عث ہے،پیکا کے انتہائی متنازعہ اور کالے قانون کے ذریعے صحافیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے،محض صحافیوں کی گرفتاری کے لیے مقدمات میں سنگین نوعیت کی دفعات شامل کر نا انتہائی تشویشناک ہے، ایف آئی اے حکو متی ایما پر صحا فیوں کے خلاف آلہ کا ر بنی ہو ئی ہے۔

کاظم خان کا کہنا تھا کہ بدترین ملکی معاشی حالات سنبھالنے کی بجا ئے حکومت صحافیو ں کو گرفتار کر نے میں لگی ہے،حکمران صحافیوں کو ایک ساتھ گرفتا ر کر لے تو شاید ان کو سکون مل جا ئے،آمریت کے ادوار میں آئین کے نفاذ کا رونا رونے والے برسر اقتدار آ کر آرٹیکل 19کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے حکو مت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ عمران ریاض خان کے خلاف تمام من گھڑت اور پراپیگنڈا پر مبنی مقدما ت ختم کر کے انہیں فوری رہا کیا جا ئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں